آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچی

لاہور میں نجی کالج میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی نمائش اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

 تقریب میں طالبات نے بھی ٹرافی کے ساتھ سلیفیاں لیں۔اس موقع پر ویمنز کرکٹ میچ بھی منعقد ہوا، اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی خواتین کرکٹ میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور وہ پاکستانی خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ٹرافی کی لاہور ٹور کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹی 20 میچ پر بھی نمائش ہوگی، جس میں کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی شیڈول کیا گیا ہے۔ مزید برآں، قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے بھی ٹرافی کی نمائش کی جائے گی، اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران میڈیا اور دیگر مہمانوں کے لیے بھی ٹرافی دستیاب ہوگی۔