دھان پرپابندی واپس ،حکومت گندم خریداری پالیسی واضح کرے :رضوان اقبال
پاکپتن(خصوصی رپورٹ )صوبائی صدر پنجاب کسان اتحاد چودھری رضوان اقبال کی قیادت میں کسانوں نے گندم کی خریداری سے متعلق حکومتی پالیسی واضح نہ ہونے پر احتجاج کیا،کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر صوبائی صدر کسان اتحاد پنجاب چوہدری رضوان اقبال نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم خریداری سے متعلق حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہوسکی ہے،دھان کی کاشت پر پابندی اور گندم خریداری میں حکومتی عدم دلچسپی کیخلاف احتجاج کیا ہے، چوہدری رضوان اقبال نیحکومتی پالیسی کو کاشتکاروں کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت گندم خریداری سے متعلق پالیسی واضح کرے اور دھان کی کاشت پر عائد پابندی فوری واپس لے،حکومت نے کسان دشمن پالیسیاں واپس نہ لیں تو احتجاج کے دائرہ کار کو صوبائی سطح پر وسیع کریں گے۔