بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور اوول کے چیف کیوریٹر کے درمیان گرما گرمی

بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور اوول کے چیف کیوریٹر کے درمیان گرما گرمی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گوتم گھمبیر اور چیف کیوریٹر کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ کی پچ کے حوالے سے سخت بحث ہوئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گھمبیر پچ کی تیاری سے ناخوش تھے اور انہوں نے کیوریٹر سے شکوہ کیا کہ بھارتی ٹیم کے لیے پچ سازگار نہیں ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ بھارت کے پاس سیریز برابر کرنے کا آخری موقع ہے۔اوول پچ کے چیف کیوریٹر لی فورٹس نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا:"ایک بڑا میچ آ رہا ہے، میرا کام پچ تیار کرنا ہے، گوتم گھمبیر کو خوش کرنا میرا کام نہیں۔ میں آج سے پہلے کبھی گوتم سے نہیں ملا تھا۔"