میاں بیوی نے تیزاب پی لیا

28سالہ ذیشان ،25سالہ (ر)گھریلوپریشانی سے دلبرداشتہ تھے ،ہسپتال منتقل ،حالت تشویشنا ک قرار
سرگودھا(خصوصی رپورٹ )گھریلوپریشانی سے دلبرداشتہ میاں بیوی کا تیزاب پی کر اقدام خودکشی ،ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے،بتایا گیا ہے کہ حسین پارک کے رہائشی 28سالہ ذیشان اور اسکی بیوی 25سالہ (ر) بی بی نے گزشتہ روز گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر یکے بعد دیگرے تیزاب پی لیا، اہل خانہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے باوجود دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔