ترکی کا ایف-35پروگرام میں دوبارہ شمولیت کا ارادہ، اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ

انقرہ (آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی دوبارہ امریکی ایف-35اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ پروگرام میں شامل ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔ نیٹو اجلاس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اس معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو ہوئی ہے اور انہیں مثبت پیش رفت کی امید ہے۔ترک صدر نے کہاہم نے کبھی ایف-35پروگرام سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔ اب ہم دوبارہ شراکت کے لیے امریکی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں اور تکنیکی سطح پر مذاکرات بھی شروع ہو چکے ہیں۔