اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے، پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنمائوں کے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی ہے،فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ ، راجہ متین ،قاضی نور السلام، فتح اللہ برکی اور شعیب الیاس کے نام شامل ہیں ،علیمہ خان اور عمران خان کی دیگر بہنیں بھی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئیں گی۔