لاہور بورڈکے انٹر کالجیٹ بوائز سپورٹس مقابلے شروع

باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں جی سی یو پہلے،پنجاب کالج دوسرے نمبر پر رہا
 ایم اے او کالج کی تیسری پوزیشن ، مسٹر لاہور بورڈ کا ٹائٹل روحان اقبال کے نام 
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر سکول و ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی ہدایات پرلاہور بورڈکے انٹر کالجیٹ بوائز سپورٹس مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں ہوئی، آٹھ کالجز کے کھلاڑیوں نے جسمانی فٹنس اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے پہلی، پنجاب کالج نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ایم اے او کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روحان اقبال نے مسٹر لاہور بورڈ 2026-27 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی معروف انٹرنیشنل کرکٹ امپائر علیم ڈار اور پرنسپل آصف چٹھہ تھے۔ مقابلوں کی نگرانی چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل ، چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر الاسلام اور سیکرٹری رضوان نذیر نے کی۔ سپورٹس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر احسان اور آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر بدر محی الدین نے مقابلوں کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر کھیلوں اور جسمانی فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلبہ کو صحتمند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔ مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دینا، جسمانی و ذہنی نشوونما کے مواقع فراہم کرنا اور کالج سطح پر کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔