قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کھڈیاں نے گھریلو تنازع پر3 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ خورشید ٹا ئون کھڈیاں کے رہائشی شان علی ولد محمد امیر نے پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی کہ اس کی بیوی نورین بی بی جھگڑے کے بعد وہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی، جس کے بعد عبدالعظیم سمیت تین نامزد اور متعدد نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تشدد کرکے اسے، سجاد اور اکرم کو زخمی کر دیا۔پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔