قصور(خصوصی رپورٹ)کوٹ رادھاکشن پولیس نے نجی سکول کی چھت گر کر بچے زخمی ہونے والے سکول انتظامیہ کے خلاف نائب تحصیلدار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ سکول کو سیل بھی کردیاگیا۔ دوروز قبل کوٹ رادھاکشن میں سکول کی چھت گرجانے سے نرسری جماعت کے 12بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے تھے۔