وِزکڈز سمر کیمپ2025 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع ٹاور میں 8 سے17 سال کی عمر کے بچوں کیلئے وِزکڈز سمر کیمپ2025 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا جس کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری سوچ کو فروغ دینا ہے۔کیمپ میں کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپمنٹ، اینٹرپرینورشپ اور مارکیٹنگ سے متعلقہ ورکشاپ کر ائی جائیں گی ۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا وِزکڈز محض ایک سمر کیمپ نہیں بلکہ ایک مکمل لرننگ تجربہ ہے جو بچوں میں تجسس پیدا کرنے، اعتماد بڑھانے اور انہیں ڈیجیٹل دور کے چیلنجر سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے کا ذریعہ ہے۔