اپوزیشن اور حکومتی بینچز کے 9ارکان نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں تاہم اپوزیشن اور حکومتی بنچز سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث ان ارکان کی رکنیت کی معطلی برقرار رکھی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے تاکہ اجلاس کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔