عارفوالا: میتوں کی مفت منتقلی کی سروس شروع

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تحصیل عارفوالا میں ریسکیوون ون ٹو ٹو کی جانب سے عام شہریوں کیلئے میتوں کی مفت منتقلی کی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سہولت کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال عارفوالا سے میتوں کو تحصیل کے کسی بھی علاقے میں منتقل کرنے کیلئے ریسکیو کی گاڑیاں بالکل مفت خدمات فراہم کریں گی۔