مری : گاڑی میں آگ ،ایک ہی خاندان کے 8 افراد زندہ جل گئے

بدقسمت خاندان شادی کی تقریب سے واپس آرہا تھا۔آگ اس شدت سے لگی کہ مسافروں کو گاڑی سے نکلنے کا موقع نہ مل سکا
مری(مانیٹرنگ ڈیسک)مری میں ایک ہی خاندان کے 8 افرادگاڑی میں آگ لگنے سے زندہ جل گئے۔بدقسمت خاندان شادی کی تقریب سے واپس آرہا تھا۔آگ اس شدت سے لگی کہ مسافروں کو گاڑی سے نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔پولیس نے زخمی افراد کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا