الیکشن کمیشن نے یہ نشانات انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام سیاسی جماعتوں کے روکے ہیں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ 171 سیاسی جماعتوں میں سے 21 جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ 171 سیاسی جماعتوں میں سے 21 جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے یہ نشانات انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام سیاسی جماعتوں کے روکے ہیں جب کہ اثاثوں کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعتوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف بھی ان 21 جماعتوں میں شامل ہے، جن کے انتخابی نشانات روکے گئے ہیں، کیونکہ الیکشن کمیشن نے تاحال پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی فہرست میں مجموعی طور پر 171 سیاسی جماعتیں شامل ہیں، جن میں سے 150 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے ہیں