31 جولائی سے شرح سود10فیصد ہونے کا امکان

گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ بدھ کو ہوگا
 سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ100 سے150 بیسز پوانٹس تک کم ہونے امکان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان میں شرح سود 31جولائی سے ساڑھے 10 سے 10 فیصد ہونے کا امکان ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ بدھ کو ہوگا۔پاکستان میں طویل عرصے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ 100 بیسز پوائنٹ سے 150 بیسز پوانٹس تک کم ہونے امکان ہے تاہم ماہرین اقتصادیات نے یہ بتایا کہ30 جون کو ہو نے والے رواں مالی سال2025-26کی پہلی مالیاتی پالیسی کمیٹی محتاط فیصلے کرے گی اور پالیسی ریٹ 11 فیصد سے 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم کر کے بینک ریٹ ساڑھے 10 سے 10 فیصد کر سکتی ہے۔ادارہ جاتی شفافیت بڑھانے اور طویل مدت کے دوران مالی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز میں اعتماد پیدا کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کے پیشگی کیلنڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے مالی سال میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے8 اجلاس ہوں گے، مالی سال2025-26کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کیا گیا ،جس کے مطابق بدھ، 30 جولائی 2025ء کو اسٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا پہلا اجلاس انعقاد پذیر ہو گا۔دوسرا اجلاس پیر، 15 ستمبر 2025 کو ہونے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، تیسرا اجلاس پیر، 27 اکتوبر 2025 کو، چوتھا اجلاس پیر، 15 دسمبر 2025کو بلایا جائے گا۔