میرا کام کھیلنا ہے، سیاست نہیں:شاہین آفریدی

میرا کام کھیلنا ہے، سیاست نہیں:شاہین آفریدی

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے، سیاست میں مداخلت نہیں ہے۔ شاہین آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور ٹیم نے حالیہ جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز جیتنے میں بہت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا رہا اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں بھرپور ہیں۔شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کبھی ہمت نہیں ہاری، اور ان کیلئے گرین جرسی پہننا ہمیشہ اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آتا تو پاکستان کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کی جاتی، اور وہ جہاں بھی کھیلیں، پاکستان مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔