کسی بھی متعدی بیماری سے متاثرہ شخص کیساتھ بات چیت سے منع کردیاگیا:حکمنامہ جاری
دبئی(یواین پی)دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی میں صحت عامہ کے قانون کی منظوری دے دی۔میڈیاکے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی بھی متعدی بیماری سے متاثرہ شخص یا متاثر ہونے کے حوالے سے مشتبہ شخص کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت سے منع کیا گیا ہے۔قانون کے تحت دوسروں تک بیماری کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر متعدی بیماری کے ایسے مریض کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ہسپتال یا صحت کی دیکھ بھال کے مرکز کے علاوہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے یا منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔