بڑے بجٹ کی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے،سونیا حسین بھی کاسٹ میں شامل
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر جلد ایک نئی کرائم سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس بڑے بجٹ کی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے۔اس منصوبے میں علی ظفر کے ساتھ حمائمہ ملک، فیروز خان اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔حمائمہ ملک بھی کچھ عرصے کے وقفے کے بعد سکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔علی ظفر کے مداح طویل عرصے سے انہیں پاکستانی ڈراموں اور سیریز میں دیکھنے کے خواہش مند تھے۔اگرچہ وہ پہلے سجل علی اور بلال عباس خان کے ڈرامے لہو کا حصہ بننے پر آمادہ ہوئے تھے تاہم بعد میں اس منصوبے سے الگ ہوگئے تھے۔اب یہ سیریز ان کی پاکستانی سیریز میں اداکاری کا اہم آغاز ثابت ہوگی۔