لیسکوبصیرپورسب ڈویژن سے2بجلی چور گرفتار

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)لیسکوبصیرپورسب ڈویڑن کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران2بجلی چور گرفتار کرلئے۔ نواحی موضع گنڈاسنگھ میں زمیندار حنیف ماہر کو ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگاکرزرعی ٹیوب ویل چلاتے ہوئے پکڑلیا۔نقصان کا تخمینہ 20لاکھ روپے لگایاگیا۔ دریں اثنا شہرمیں شیرمارکیٹ کے دکاندارعتیق رفیق کے بجلی میٹرکاایم این ٹی سے تجزیہ کروایاگیاتووہ ٹمپرڈ نکلا ،جس کے نقصان کا تخمینہ 2لاکھ روپے لگایاگیاہے۔ سب ڈویڑنل آفیسرانجینئر آصف سہیل کی رپورٹس پر بصیرپورپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔