ترکیہ اور ایرانی صدور کے درمیان رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق  کیا گیا
انقرہ، تہران(آئی این پی )ترک صدر طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے صدور کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال گیا، اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا