ہوانا (آئی این پی )کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔یورپی میڈیٹیرینیئن سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح کیوبا میں محسوس کیے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔