تحریک انصاف کے سابق رہنما کا اغوا و بازیابی

5 نقاب فروش جاوید بدر کو گھر سے باہر سے اغوا کرکے لے گئے 
کیاکاؤنٹ سے 2 لاکھ نقدی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی ، پھر چھوڑ دیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کے سابق رہنماجاوید بدرکوگھر کے باہر سے اغوا کرلیاگیاجاوید بدر کواغوا کرنیوالوں میں ایک شخص پولیس یونیفارم میں ملبوس تھافیکٹری ایریا پولیس نے جاوید بدر کو اغوا اور پیسے ہتھیانے کامقدمہ درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز 5 نقاب پوش افراد جاوید کے گھر کے باہر آئے ملزمان نے جاوید کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور شرقپور روڈ کی طرف لے گئے ملزمان نے جاوید کیاکاؤنٹ سے 2 لاکھ نقدی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی ملزمان کئی گھنٹے جاوید کو گھمانے کے بعد سڑک پر چھوڑ گئے، ملزمان جاوید کو 20 سال قبل مقدمہ درج ہونے کا حوالہ دیتے رہیجاوید بدر نے گزشتہ سال تحریک انصاف چھوڑ دی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔