اسلام آباد (آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد کرنے کے لیے ہائیکورٹ ججز کی بڑے پیمانے پرالھاڑپچھاڑ کا فیصلہ کرلیاگیاسب سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کی باری ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کر لیا۔ 2 ججز کو لاہور ہائیکورٹ جبکہ باقی3ججز کو بلوچستان،سندھ اور خیبر پختونخوا میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کریں گے۔اجلاس میں کمیشن کے ممبران سمیت تمام صوبوں کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز صاحبان بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی جسٹس، سردار اعجاز اسحاق،جسٹس بابر ستار سمیت 5 ججز کے نام ٹرانسفر کیلئے زیرغورآئیں گے