کالا شاہ کاکو: 4 سالوں کے مبینہ تشدد سے بہنوئی جاں بحق، ورثا کا احتجاج

کالا شاہ کاکو: 4 سالوں کے مبینہ تشدد سے بہنوئی جاں بحق، ورثا کا احتجاج

لاہور کے قریب کالا شاہ کاکو کے علاقے دھروڑ ہند میں چار سالوں کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد ورثا نے انصاف کے لیے احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جو پانچ بیٹیوں اور تین بیٹوں کا باپ تھا۔واقعے کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال میں احتجاج کیا اور حکومت سے فوری انصاف کی فراہمی کے ساتھ ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ورثا کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔