کسی بھی قسم کے خطرات کا فیصلہ کن جواب دیںگے:علی عبداللہی

تہران(خصوصی رپورٹ)ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ایران کی وزارت دفاع میں جو کچھ حاصل کیا گیا ہے، وہ صرف فوجی سازوسامان کی تیاری تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک موثر دفاعی صنعتی انقلاب کی نمائندگی کرتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں میجر جنرل علی عبداللہی نے کہاکہ ایرانی مسلح افواج اپنے مخالفین کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا ابھرتے ہوئے خطرات کا فیصلہ کن، طاقتور، موثر اور تباہ کن جواب دیں گی۔