اسلام آباد‘ دفترخارجہ کے 6افسروں سمیت 22کیخلاف مقدمہ، 14 گرفتار

ایف آئی اے کا آبپارہ میں کنسلٹنسی، کوریئر کے دفاتر پر چھاپہ ،سرکاری مہروں اور دستاویزات کی تیاری، ترسیل اور استعمال کا گھناونا گٹھ جوڑ بے نقاب 
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے آبپارہ میں واقع کنسلٹنسی اور کوریئر کے دفاتر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور سرکاری مہریں استعمال کرنے کے الزام میں نجی ایجنسٹس سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ وزارت خارجہ کے 6 افسران اور اہلکاروں سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور سرکاری مہریں استعمال کرنے والے 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا، جن میں وزارت خارجہ کے 6 افسران اور اہلکاروں سمیت متعدد نجی ایجنٹس شامل ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران جعلی اپوسٹل اسٹیکرز، سرکاری مہروں اور دستاویزات کی تیاری، ترسیل اور استعمال کے گھنانے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا اور اس میں ملوث 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔کارروائی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان میں وزارت خارجہ کے 6 افسران شامل ہیں جن کے عہدے پی اے اور ایل ڈی سی شامل ہیں