لندن(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف لندن میں ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ہمراہ تھے جبکہ ان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئے۔روانگی کے موقع پر نواز شریف نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا دانش سکولوں میں غریبوں کے بچوں کو بھی تعلیم ملنا خوشی کی بات ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے ملاقات کے لیے آنے والے مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔