بھارتی صحافی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت کی تعریف کر دی

بھارتی صحافی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت کی تعریف کر دی

کھیلوں کی دنیا کے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پی سی بی کو ایسا مضبوط اور جرات مند چئیرمین ملا ہے جو مسائل کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتا۔

وائرل ویڈیو میں وکرانت گپتا نے کہا کہ محسن نقوی نے “آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑنے” کا فیصلہ کیا، جو ان کی قیادت کی صلاحیتوں اور حوصلے کا مظہر ہے۔یہ بیان پی سی بی کے اس حالیہ اقدام کے تناظر میں آیا ہے، جس میں چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کیا تھا۔ اس اقدام کی وجہ سے بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مجبوراً ہائبرڈ ماڈل اپنانا پڑا، اور پاکستان اب اسی ماڈل کے تحت اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔یہ اقدام پی سی بی کی قیادت کی مضبوطی اور قومی مفاد میں جرأت مندی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔