لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہورہائیکورٹ نے اہلکار کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ نہ دینے پر لیسکو چیف کو 30روز میں درخواست گزار کاموقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد کے روبروسماعت پرعبد الخالق کے وکیل راجہ عبدالرحمن نیبتایا عبد الخالق 2003 میں لائن مین بھرتی ہوا، 2008 کو حادثے میں گھٹنے زخمی ہو نے پر واپڈا ہسپتال میں طویل عرصہ زیر علاج رہا۔ اسی دوران دوسرے گھٹنے میں بھی تکلیف شروع ہو گئی ،بھاری بھرکم کام اور مسلسل تکلیف پر وہ ڈیوٹی نہیں کرسکتا22 سال سے زائد فرائض انجام دیئے، اب مزید انجام نہیں دے سکتا۔