پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 189 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 189 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 89 ہزار 427 پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 188,621 پوائنٹس کی سطح کے مقابلے میں ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے اور مثبت کاروباری حکمت عملیوں کی وجہ سے یہ تیزی سامنے آئی ہے۔