ایوان کا ماحول اچھا رکھنے کیلئے سب کو کوششیں کرنی چاہیے :وزیرقانون

راجہ ناصر عباس کو مبارکباد‘ یہی جمہوریت کا حسن ہے:اعظم نذیر تارڑ کی سینیٹ اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ،ایوان بالا میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقع پروفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی جمہوریت کا حسن ہے انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے ہر کسی کا حق ہے تاہم ایوان کا ماحول اچھا رکھنے کیلئے سب کو اپنی کوششیں کرنی چاہیے