مریم نواز اچھی نظرآتی ہیں، اللہ نے انہیں ایسا ہی بنایا ہے :عظمی بخاری

 70 سال میں شیروانی پہن کر کوئی دولہا بن سکتا ہے اور  اس کا فوٹو شوٹ ہوسکتا ہے
 مریم نواز اپنے جوان بیٹے کی شادی میں تیار کیوں نہیں ہوسکتیں؟وزیراطلاعات پنجاب
 لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے  کہا ہے  مریم نواز کے بارے میں بکواس کی جارہی ہے کہ وہ اپنے بیٹے جنید کی شادی  میں  اتنا تیار تھیں کہ دلہن لائم لائٹ میں نہیں آئی، اصل بات یہ ہے کہ جب مریم تیار نہیں ہوتیں اور عام دنوں میں وہ دفتر آتی ہیں وہ تب بھی لائم لائٹ میں ہی ہوتی ہیں'۔اپے ایک ویڈیو بیان میں  عظمی بخاری نے  کہا مسئلہ یہ ہے  آپ کو مریم نواز سے جلن ہے کہ وہ اچھی کیوں دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں اچھا بنایا ہے کیا کریں'۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 'جنید صفدر کی شادی الحمد اللہ ٹاپ آف دی ٹائون تھی، شادیوں کے لیے ہر گھر میں روایت ہوتی ہے کہ اپنی استطاعت اور حیثیت کے مطابق گھر والے، دوست احباب کپڑے بناتے ہیں، مقصد ہوتا ہے سب اچھے سے خوشی میں شامل ہوں'۔انہوں نے مزید کہا 'جب میں نے سوشل میڈیا پر یہ طوفان بدتمیزی دیکھا تو سوچا کتنے بدقسمت لوگ ہیں، 70 سال میں شیروانی پہن کر کوئی دلہا بن سکتا ہے، اس کا فوٹو شوٹ ہوسکتا ہے اور مریم نواز اپنے جوان بیٹے کی شادی میں تیار کیوں نہیں ہوسکتیں؟'