واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے کی صورت میں متعلقہ ملک کو بھی سخت معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدے کیلئے مجھ سے زیادہ بڑا موقع کسی اور نے نہیں دیا لیکن ایران نے قبول نہیں کیا، امریکا اب ایران کے خلاف کسی بھی ملک کے خلاف کی جانے والی سب سے تباہ کن اقتصادی کارروائی شروع کر رہا ہے جس میں غیر معمولی پیمانے پر اقتصادی جنگ اور ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنا شامل ہوگا۔