پاکپتن(خصوصی رپورٹ)سٹی پولیس کی کارروائی پاکپتن سے چوری ہونے والی کار اسلام آباد سے بر آمد کر لی،بر آمد شدہ کار گزشتہ برس 28 ستمبر کو پاکپتن محلہ عید گاہ سے چوری ہوئی تھی ،کار چوری کا مقدمہ تھانہ سٹی پاکپتن میں کار مالک کی مدعیت میں درج تھا،سٹی پاکپتن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوری شدہ کار کو اسلام آباد سے بر آمد کر لیا، پولیس کی جانب سے کار چوری میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔