گارڈین کورٹ کے آرڈر کے مطابق بچے باپ کے پاس رہیں گے: لیگی رکن اسمبلی کی درخواست پرریمارکس
لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کی بچوں سے ملاقات کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فریقین کو ٹرائل کورٹ کے شیدول پر عملدرامد کرنے کی ہدایت کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے ایم این اے نوشین افتخار کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت لیگی ایم این اے نوشین افتخار وکیل راجہ خرم جبکہ انکے شوہر سید مرتضی امین اپنے وکیل عرفان تارڑ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،نوشین افتخار نے موقف اختیار کیا کہ ایپلٹ کورٹ نے بچوں سے ملاقات کے شیڈول میں ترمیم کی ہے۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سیاست میں بچوں کو اولین ترجیح دیں بعد میں سیاست کو فی الحال گارڈین کورٹ کے آرڈر کے مطابق بچے باپ کے پاس رہیں گے، اور اسی طے شدہ شیدول کے مطابق ملاقات کریں ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اس کیس کو دوبارہ سنیں گے