لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم سیموئیل عرف گونگلو کو عالیہ ٹاؤن سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم وقاص کو شالیمار چوک میں دورانِ تلاشی حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو 680 گرام چرس اور 520 گرام آئس برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے