پولیس اہلکاروں پر گھر میں گھس کر لوٹ مارکا الزام

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ لوئر مال کے پولیس اہلکاروں پر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے، اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے اور سونا، نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شہری حمزہ جہانگیر کے مطابق پولیس اہلکار ثاقب، ذیشان اور زبیر سمیت دو نامعلوم افراد سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ شہری کے الزام کے مطابق ملزمان گھر سے سونا، نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد شہری جہانگیر نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ تاہم واقعے کے حوالے سے پولیس کا مؤقف اور درخواست پر ہونے والی کارروائی سامنے آنا باقی ہے