گھر سے خاتون کی لاش بر آمد

 لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد کے علاقے میں 41 سالہ خاتون گھر میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی،جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاتفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی سعدیہ کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز پولیس کو ایک نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک گھر میں خاتون کی لاش موجود ہیاطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر کا معائنہ کیا پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔