ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کیس کی پیروی سے انکار ردیا ،ملزم کی ضمانت منظور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عامر ضیاء نے مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مزید پیروی سے انکار کرنے پر ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ سامعہ حجاب ابتدائی طور پر عدالت میں موجود نہ تھیں، بعد ازاں ذاتی طور پر پیش ہوئیں، عدالتی حکم پر میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سامعہ حجاب نے مئوقف اپنایا کہ ان کا معاملہ طے پا گیا ہے اور مقدمہ واپس لینا چاہتی ہیں۔ انہیں ملزم حسن زاہد کے ضمانت پر رہا ہونے یا بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے سامعہ حجاب کے بیان کے بعد ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کر لی۔