غیرقانونی وصولیوں کا خاتمہ اور مہنگائی پر فوری ریلیف دیاجائے: مظاہرین
لاہور(خصوصی رپورٹ)مہنگے ایندھن، بڑھتے اخراجات اور مبینہ غیرقانونی وصولیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران صدرملی رکشہ یونین لاہور عرفان گجر، انچارج ریلوے یونٹ خرم شہزاد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم ملی رکشہ یونین کے زیرِ اہتمام ریلوے سٹیشن کے قریب احتجاج میں ڈرائیورز، مزدوروں اور بائیکیا رائیڈرز نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پرچی مافیا، غیرقانونی وصولیوں کا خاتمہ اور مہنگائی پر فوری ریلیف دیاجائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں، پرامن احتجاج کرنیوالوں کو فوری رہا کیا جائے۔احتجاج کی قیادت صدر ملی رکشہ یونین کے رانا شمشاد نے کی۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ لاہور عبدالحنان،صدرملی لیبر فیڈریشن لاہور اسلم خان ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔