نجی سکولز کی رجسٹریشن وتجدید ،محکمہ سکول کا پورٹل اپ ڈیٹ نہ ہوسکا

لاہور(خصوصی رپورٹ)نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا پورٹل تاحال اپ ڈیٹ نہ ہوسکا جس سے نئی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ پورٹل بند ہونے پرسکولوں کی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے، نجی سکولوں نے محکمہ سے پورٹل فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نئی رجسٹریشن، تجدید اور رجسٹریشن کی مدت میں اضافے سے متعلق فیصلے پر عملدر آمد ممکن ہوسکے۔