ایل ڈی اے کے تحت لاہور کی کسی بھی سڑک پر سال میں سائیکل لین نہ بن سکی، کئی سڑکوں سے ختم کردی گئی
لاہور(خصوصی رپورٹ )سائیکلنگ کے فروغ کیلئے ایک سال قبل بنایا گیا منصوبہ تعطل کا شکار ،لاہور کی کسی بھی سڑک پر ایک سال میں سائیکل لین نہ بنائی جا سکی۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا سائیکل لین بنانے کا منصوبہ بھی عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ابتدائی طور پر جن سڑکوں پر سائیکل لین بنائی گئی تھی وہ بھی ختم ہو کر رہ گئی۔ فیز ون میں مین بلیوارڈ گلبرگ پر سائیکل لین بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔لبرٹی گول چکر سے صدیق ٹریڈ سینٹر تک انتہائی بائیں لین سائیکل سواروں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جیل روڈ، مین بلیوارڈ جوہر ٹا ئون اور مین بلیوارڈ گلشن راوی پر بھی سائیکل لین بنانے کا منصوبہ تھا۔ایل ڈی اے نے سائیکل لین کیلئے ذاتی وسائل سے لین مارکنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔سائیکلنگ کے فروغ کیلئے سائیکل ایونٹ کرانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر سائیکل لین نہ بن سکی۔