پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)نگار جوہر کو محکمہ صحت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن نے کہا کہ کونسل کے ارکان کو اہم صوبائی محکموں کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔کفایت اللہ خان کو ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز، طارق محمود پاشا کو خزانہ، محصولات، ایکسائز اور ٹیکسیشن جبکہ عامر جاوید کو قانون اور پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں