12سالہ لڑکی فروخت کرنیکی کوشش،میاں بیوی گرفتار

 پرویز نے 4لاکھ 50ہزار روپے قیمت مانگی ،جعلی خریداروں نے ویڈیو بنا لی 
 واں بھچراں (خصوصی رپورٹ)واں بھچراں میں 12 سالہ لاوارث بچی کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، واں بھچراں تھانہ کے علاقہ ناڑی میانہ کے رہائشی میاں ارشد نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کے پاس واں بھچراں کے زمیندار احمد تیمور بھچر اور عمار بھٹی آئے اور بتایا کہ ان کا پڑوسی محمد پرویز ایک بارہ سالہ بچی کو فروخت کرنا چاہتا ہے اور ساڑھے چار لاکھ رو پے قیمت مانگتا ہے،ہم نے تسلی کے لیے پرویز سے بچی کے بارے پوچھا اور سودا کرنے لگے اور بچی کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے لگائی ، پرویز نے اپنے گھر میں موجود شہناز فاطمہ سے قیمت بارے دریافت کیا۔جس نے ساڑھے چار لاکھ روپے سے کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر دیا، ہم نے پرویز اور خاتون سے ہونے والی گفتگو اور ڈیل کی تمام ویڈیو بھی بنالی جوکہ پولیس کو ریکارڈ کے طور پر پیش کردی ہے، ایف آئی آر کے مطابق پرویز اور شہنازعرصہ دراز سے اپنے گھر میں قحبہ خانہ چلا رہے تھے ،گرفتار کر کیبچی کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔