184ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1034ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 529افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔677معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 699ڈرائیوز،30کم عمرڈرائیور،403مسافراور113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ184ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت214متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان90حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 49حادثات میں 54متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1215متاثرین میں 1006مرد اور209خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 185فراد کی اوسط عمر18سال سے کم674افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ356زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 968موٹرسائیکلز،67آٹورکشے،102کاریں،18وین،9مسافر بسیں،35ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔