پنجاب حکومت نے 2115 ڈاکٹروں کی مستقل آسامیاں ختم کر دیں

پنجاب حکومت نے 2115 ڈاکٹروں کی مستقل آسامیاں ختم کر دیں

پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 2115 مستقل آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی بھرتیاں مستقل سروس سٹرکچر کی بجائے مجموعی اور سپیشل پے پیکیج کے تحت کی جائیں گی۔ صوبائی کابینہ نے سیکنڈری لیول ہیومن ریسورس رولز 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2115 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، لیکن یہ مستقل نہیں ہوں گی بلکہ فکس پیکج پر متعارف کرائی جائیں گی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی دستیابی بہتر ہوگی اور ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

نئی بھرتیاں سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر کی جائیں گی، جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جاری مالی سال 2025-26 کے دوران ان آسامیاں پر اخراجات کی بھی اجازت دے دی ہے۔ نئی پالیسی کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں ہوگا۔