پاکستانی بیٹر ناکام ،بھارت نے 128 رنز کا ہدف بھارت نے 16 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں بھارت نے جارحانہ انداز سے اوپن کیا اور 13 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنالیے۔بھارت نے ہدف16 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31،31 رنز بنائے، شبمن گل 10 رنز بناسکے۔ان کے علاوہ شیوم دوبے اور کپتان سوریا کمار یادیو نے رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں۔ دبئی سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر قومی کپتان سلمان علی آغا نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے اوپنر اور مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور تاہم صاحبزادہ فرحان کے چالیس اور شاہین کے 33 رنز کیوجہ سے مجموعی سکور 127 تک پہنچا۔اس کے علاوہ پانچ اہم کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ فخر زمان 17، فہیم اشرف 11 اور صفیان مقیم 10 رنز بناسکے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادوو نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین، جبکہ اکسر پٹیل اور بمراہ نے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔