لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1510ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 817افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1042معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ یمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 990ڈرائیوز،81کم عمرڈرائیور، 712مسافراور169پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت357متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 88حادثات میں 110متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان84 حادثات میں 115متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1871متاثرین میں 1480مرد اور391خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 316افراد کی اوسط عمر18سال سے کم1019افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ536زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 475موٹرسائیکلز،97آٹورکشے،155کاریں،36وین،10مسافر بسیں،34ٹرک اور124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔