واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر وینزویلا کا ایک نقشہ شیئر کیا جس پر لکھا ہے 51 ویں ریاست۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ وہ وینزویلا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔اس سے قبل کینیڈا اور گرین لینڈ کے لیے بھی امریکی صدر کی جانب سے اسی نوعیت کے بیانات سامنے آ چکے ہیں، جن کی وہاں کی حکومتوں اور عوام نے سخت مخالفت کی تھی۔