برطانوی وزیراعظم کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری

 لندن ( آئی این پی )برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی لندن میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر رات کے وقت آگ لگی تھی جس میں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔برطانوی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تحقیقات سے مشروط ہے، اس لیے اس پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔